Site icon روزنامہ کشمیر لنک

رواں ماہ ایک کروڑ 41 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگ گئی

ایک کروڑ

لاہور: محکمہ صحت کے مطابق یکم سے 22 دسمبر تک ایک کروڑ 41 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پنجاب کا ہدف 8 کروڑ سے زائد افراد کو مکمل ویکسی نیشن کرنا ہے اور عوام کی سہولت کے لیے ریڈ ریچ ایوری ڈور مہم جاری ہے اور یہ مہم 31 سمبر تک جاری رہے گی۔ صالحہ سعید نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ریڈ ریچ ایوری ڈور مہم کا تنقیدی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 12 سال سے زائد تمام افراد کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے اور 50 سال سے زائد افراد کے لیے بوسٹر کی مفت سہولت کی فراہمی موجود ہے۔ پلمو نالوجسٹ کے مطابق بوسٹر ڈوز محفوظ اور بیماری کے خلاف مدافعت کے لیے معاون ہے۔ محکمہ صحت نے کہا ہے کہ نجی اسپتالوں کے ڈاکٹروں کے لیے بھی بوسٹر ڈوز مہیا کی گئی ہے اور عوامی و سماجی رہنما ریڈ مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اگر کسی علاقے یا محلے میں ٹیم نہ پہنچے تو 1033 پر کال کی جا سکتی ہے۔

اسپیشل سیکرٹری نے کہا کہ مراکز صحت پر بھی ویکسی نیشن کی سہولت دستیاب ہے۔ ڈی جی صحت ڈاکٹر ہارون نے کہا کہ کورونا کی نئی لہر سے بچنے کے لیے ویکسین مکمل کروانا ضروری ہے اور صابن سے ہاتھ دھونے کی عادت بیماریوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رش والی جگہوں پر جاتے وقت ماسک استعمال کرنے کی عادت اپنائیں۔

Exit mobile version