Site icon روزنامہ کشمیر لنک

برطانیہ میں خونخوار گلہری نے48 گھنٹوں میں18 لوگوں کو کاٹ لیا

برطانیہ

برطانیہ میں خونخوار گلہری نے 48 گھنٹوں میں 18 لوگوں کو کاٹ لیا، شہری خوف سے گھروں میں رہنے کے لیے مجبور ہر گئے۔

ڈیلی میل کے مطابق برطانیہ کے ایک چھوٹے قصبے میں گزشتہ ہفتے گلہری نے کئی لوگوں پر حملہ کیا، جن میں بچے اور بڑے شامل ہیں۔ جس سے کئی افراد زخمی ہوئے۔

درجنوں افراد کے ہاتھوں پر کاٹنے والی ایک ہی گلہری ہے، جسے دی گریملنز فلم کے برے کردار کے بعد ‘سٹرائپ’ کا نام دیا گیا ہے۔ تاہم گلہری کی دہشت کا راج بالآخر اس وقت ختم ہو گیا، جب اسے 65 سالہ کورین رینالڈز نے جال میں پکڑ کر انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔

کورین خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں جانوروں سے بےحد پیار ہے، لیکن اس گلہری کو پکڑنا ضروری ہو گیا تھا، پکڑنے کے دوران خاتون کو بھی گلہری نے کاٹا، جس کا نشان ان کے ہاتھ پر موجود ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گلہری ہر اس شخص کو نشانہ بنا رہی تھی جو کسی بھی مقصد سے اپنے گھر سے نکل رہے تھے، گلہری نے کرسمس کے موقع پر بھی کئی افراد کو نشانہ بنایا۔

Exit mobile version