روس نے گوگل کو مواد کی خلاف ورزی کرنے پر 98 ملین ڈالر جرمانہ کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق روسی عدالت نے ملک کے ضوابط کی خلاف ورزی پر گوگل پر 98 ملین ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے۔ روسی عدالت نے مواد کو ہذف کرنے میں بار بار ناکامی پر جرمانہ کیا۔ گوگل کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے مواد کی وضاحت نہیں کی گئی تھی۔ عدالتی دستاویزات کو دیکھ کر آئندہ اقدامات کا فیصلہ کریں گے۔
روسی حکام کی جانب سے اس سال ٹیکنالوجی فرموں پر دباؤ بڑھایا ہے۔ ان پر الزام لگایا ہے کہ وہ مواد کو درست طریقے سے استعمال نہیں کرتے ، اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں۔
گوگل کے فیصلے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی اسی طرح کے مواد سے متعلق جرائم کے لیے فیس بک کی بنیادی کمپنی میٹا کو 2 بلین روبل جرمانہ کیا گیا۔ مواد کے قوانین پر روسی حکام کے ساتھ گوگل کا یہ پہلا مسئلہ نہیں ہے۔
مئی میں روس کے میڈیا واچ ڈاگ نے دھمکی دی تھی کہ اگر وہ غیر قانونی مواد کے 26 ہزار واقعات کو حذف کرنے میں ناکام رہا تو گوگل کی رفتار کم کر دے گا۔ جن کا تعلق منشیات، تشدد اور انتہا پسندی سے ہے۔ تاہم ناقدین نے روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ آزادی اظہار اور آن لائن اختلاف کو روکنے کے لیے مہم کا استعمال کر رہا ہے۔