کراچی

کراچی میں جنوری کے پہلے ہفتے میں بارشو ں کی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے جنوری کے پہلے ہفتے میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم سرما کی دوسری بارش کی خوشخبری سنا دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 5اور6جنوری کوموسم سرماکی دوسری بارش ہو گی۔

چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارشوں کے نئےمغربی سلسلےکےسبب کراچی میں کہیں درمیانی کہیں تیزبارش متوقع ہے۔ جنوری کے آغاز سےشہرمیں سسٹم کےتحت بونداباندی کےآغازکاامکان ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں 3جنوری تک سردہواوں کاسلسلہ جاری رہ سکتاہے۔ اس دوران مطلع صاف اور موسم سرد رہے گا۔شہر کا درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ بارش کانیامغربی سسٹم31دسمبرکوبلوچستان کےراستے ملک کی داخل ہوگا۔ سال نومیں آنےوالاسسٹم سابقہ سسٹم سےزیادہ طاقتورہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں