Site icon روزنامہ کشمیر لنک

شہباز شریف کے پاس دو ہی آپشن ہیں لندن جائیں یا جیل

شہباز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے پاس دو ہی آپشن ہیں لندن جائیں یا جیل جائیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا ہم تو چاہتے ہیں کہ عدالت نواز شریف کو واپس لانے کے اقدامات کرے، ہماری درخواست یہ ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کے کیس کی سماعت ہو۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو لگتا ہے وہ ڈوب رہے ہیں تو سارا پاکستان ہی ڈوب رہا ہے، شہباز شریف کے پاس دو ہی آپشن ہیں لندن جائیں یا پھر جیل جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان 3 سال میں 32 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کیا ہے، عمران خان وزیراعظم نہ ہوتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔ ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاست کرنے کا حق سب جماعتوں کو ہے، ہم تو چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن قومی سیاست کریں، اپوزیشن والے بھاگے ہوئے ہیں میدان میں آئے گی تو ہم ان سے بات کریں گے۔

پیپلز پارٹی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو لاہور آنا چاہتے ہیں تو آئیں، 10 مرلے کے گھر میں ان کا جلسہ ہو جائے گا۔

Exit mobile version