Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مریم نوازاورشاہد خاقان عباسی کیخلاف توہین عدالت کی اپیل خارج

مریم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف توہین عدالت کی اپیل خارج کردی۔

عدالت نے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار پر تنقید کرنے پر مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز کیخلاف دائر توہین عدالت کی اپیل خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کے مطالبے پر توہین عدالت کی کارروائی نہیں کی جاسکتی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ درخواست گزار نہیں بتاسکے کہ کون سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی۔ توہین عدالت کیس عدالت اور توہین کرنے والے کے درمیان ہوتا ہے۔

مقامی وکیل نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔

Exit mobile version