پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان افغانستان کی عوام کی مدد کے لیے پاک افغان سرحد پہنچ گئے۔
محمد رضوان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ اس وقت افغانستان کی بہادر عوام کو ہماری مدد کی ضرورت ہے، افغان عوام کو غذا، رہائش، گرم کپڑے اور ادویات وغیرہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پاک افغان سرحد پر اپنی تصاویر بھی شئیر کیں، اور مشتاق احمد کو ٹیگ بھی کیا، اور لکھا کہ سابق لیگ اسپنر کے ساتھ پاک افغان سرحد پر صورت حال کا جائزہ لینا ایک آنکھ کھول دینے والا تجربہ تھا۔
The brave people of Afghanistan are in dire need of our help. They need food, shelter, warm clothes, medicines, etc. It was an eye opening experience to witness the situation at Pak-Afg border with @Mushy_online. Plz contribute & help the ummah of the beloved Prophet, PBUH. pic.twitter.com/XeKjuU3Si1
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) January 3, 2022
انہوں نے اپیل کی کہ افغانستان کی کہ پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کی مدد کرنے کے لیے سب اپنا کردار ادا کریں۔