آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے تجدید رکنیت سازی کا آغاز کر دیا۔
گزشتہ روز راولپنڈی میں مسلم کانفرنس کے قائد سر دار عتیق احمد صد ر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ ،پارٹی کی سیکرٹری جنرل محترمہ مہر النساء سینئر نائب صدر سردار الطاف حسین ،نائب صدر شمیم علی ملک، پونچھ ڈویزن کے سابق صدرمیجر ریٹائرڈ نصراللہ خان ،سردار طاہر اکرم ،مسلم کانفرنس میر پور ڈویژن کے سابق صدر چوہدری خضر حیات ، سابق امیدوار اسمبلی سمعیہ ساجدراجہ ،میمونہ کیانی ایڈووکیٹ ،بشریٰ راجہ ایڈووکیٹ،سدھنوتی کے سابق صدر سردار عابد رزاق ،زاہدہ اعوان،زاہد عاصم عباسی سمیت سینئر عہدیداروں نے تجدید رکنیت سازی کے فارم پرُکیے ۔
اس موقع پر قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کے مسلم کانفرنس کے کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کریں مسلم کانفرنس پوری قوت کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی ۔ کارکنان مسلم کانفرنس آج سے ہی وارڈوں ، یونین کونسلوں کی سطح پر الیکشن کی تیاری کریں مسلم کانفرنس بلدیاتی انتخابات میں اچھے نتائج دے گی ۔ مسلم کانفرنسی کارکن حلقہ بندیوں کے حوالہ سے جو کوئی اعتراضات ہیں تو مسلم کانفرنس لائر ونگ کے وکلاء کے ساتھ مل کر انتظامیہ کے پاس جا کر یکسو کروائیں۔
انہوں نے کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئی تنظیم سازی کے حوالہ سے فوری طورپر پرانے کارکن تجدید رکنیت سازی کروائیں اور نئے شامل ہونے والوں کی رکنیت کروائیں۔ تمام جماعتی تنظیمیں توڑ دی گئی ہیں۔ تمام کارکنان ڈویژن ضلع ،سٹی ،حلقہ اور یونین کونسل ٹائون کمیٹیوں کی بنیادوں پر جو کنونیئرمقرر کیے جائیں گے ان کے ساتھ مکمل تعاون کر کے تنظیم سازی کے عمل کو مکمل کریں ۔ مسلم کانفرنس نظریہ الحاق پاکستان کی ضامن تحریک آزادی و ریاستی تشخص کی علامت ہے۔
مسلم کانفرنس کشمیری عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے، یہ ریاست جموں و کشمیر میں قائد اعظم محمد علی جناح کی نمائندہ جماعت ہے،انہوں نے کہا کے مجاہد اول سردار عبددلقیوم خان کا دیا ہوا نعرہ کشمیر بنے گا پاکستان گھر گھر پہنچائیں۔