Site icon روزنامہ کشمیر لنک

نئی حلقہ بندیاں منظور نہیں، پونچھ میں احتجاجی تحریک شروع

حلقہ

پونچھ ڈویژن کی بعض یونین کونسلز کے عوام نے نئی حلقہ بندیوں کو مسترد کر دیا، احتجاجی مظاہرے جلسے جلوس اور پریس کانفرنسسز کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔

آزادکشمیر کے بلدیاتی انتخابات سے قبل حلقہ بندیوں کے نام پر یونین کونسلوں کی تقسیم کے خلاف حلقہ ایل اے انیس پونچھ تین راولاکوٹ کے عوام سڑکوں پر آگئے شاہرات پر رکاوٹیں کھڑی کر کے احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

مظاہروں کے بعد یونین کونسل حسین کوٹ. یونین کونسل دوتھان اوریونین کونسل جنڈالی کے عمائدین نے غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ میں علیحدہ علیحدہ پریس کانفرنسز کے دوران انتخابی حلقوں بندیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کے انتخابات کے حوالے سے ہمیں خدشات لاحق ہیں، ہماری بنیادی اور تاریخی حیثیت کو مسخ کیا جارہا ہے۔

آزاد کشمیر میں عوام کو مسائل میں الجھا کر بلدیاتی انتخابات سے فرار کی سازش کی جارہی ہے حلقہ جات میں اکھاڑ پچھاڑ کرکے لوگوں کو نمائندگی سے محروم کرنے کی کوشش ہورہی ہے الیکشن کمیشن کی پالیسیوں اور حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے نیا پنڈورہ باکس کھول کر حالات کو کشیدہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ یونین کونسلوں کی سابقہ حیثیت کو بحال رکھا جائے اگر حلقہ بندیوں کے نام پر یونین کونسلوں کو تقسیم کرنے کی کوئی سازش کی گئی تو سخت مزاحمت کی جائے گی اور احتجاجی مظاہروں کے ساتھ ساتھ شٹرڈاؤن ہڑتال اور پہیہ جام سے گریز نہیں کریں گے۔

Exit mobile version