Site icon روزنامہ کشمیر لنک

وزیراعظم نے چیئرمین نیب کو پی اے سی میں پیش ہونے سے روک دیا

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب کو پبلک اکائونٹس کمیٹی سمیت کسی بھی قائمہ کمیٹی میں پیش ہونے سے روک دیا، چیئرمین نیب پی اے سی اجلاس میں نہ آئے، ڈی جی نیب خط لے کرپیش ہو گئے۔

کمیٹی نے چیئرمین نیب کی عدم شرکت پراجلاس احتجاجاً ملتوی کردیا، کمیٹی چیئرمین نے چیئرمین نیب کودوبارہ بلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرایک بندہ وزیراعظم کو بہت عزیزہے توایسا نہیں کرنا چاہئے۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب پی اے سی سمیت کسی بھی قائمہ کمیٹی میں بطور پرنسپل اکائونٹنگ آفیسر پیش نہیں ہوں گ۔ ان کی نمائندگی ڈی جی نیب ہیڈکوارٹرز کیا کرینگے۔ وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے خط پبلک اکائونٹس کمیٹی میں پیش کر دیا گیا۔

رانا تنویرکی زیرصدارت پی اے سی کے اجلاس میں نیب نے سیکرٹری نیشنل اسمبلی کو خط میں وزیراعظم کا حوالہ دے کر لکھا ہے کہ وزیراعظم نے چیئرمین نیب کی قانونی ذمہ داریوں کو مد نظر رکھ کران کی جگہ ڈی جی نیب ہیڈکوارٹرزکو بریفنگ دینے کی منظوری دی ہے۔

Exit mobile version