Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کورونا کا مقابلہ کرنے میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی

کورونا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا کا مقابلہ کرنے میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت میکرو اکنامک ایڈوائزری گروپ کا اجلاس ہوا۔ جس میں ملکی معاشی صورتحال اورعام آدمی پر مہنگائی کے اثرات کم کرنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ورثے میں ملی مالی بحران سے نکلنے کے بعد معاشی استحکام کے مضبوط اقدامات اٹھائے گئے اور کورونا وبا کے دوران بھی تمام علاقائی ممالک کے مقابلے میں زیادہ معاشی ترقی ہوئی۔

برآمدات میں 25 فیصد اور ٹیکس ریونیو میں 38 فیصد اضافہ ہوا جبکہ زرعی شعبے میں ریکارڈ آمدنی اور صنعتی شعبے میں 950 ارب روپے کا منافع ریکارڈ کیا گیا۔ حکومت کی آئی ٹی پالیسی کی وجہ سے آئی ٹی کے شعبے میں ترقی ہوئی اور آئی پی پیز سے مذاکرات کے بعد ماہانہ گردشی قرضوں میں کمی دیکھی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے کورونا کا مقابلہ کرنے میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔ وزیر اعظم عمران خان نے عوام کی معاشی بہتری کے لیے طویل اور قلیل المدتی منصوبوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے دوران حکومتی اقدامات کی عالمی سطح پر بھی مبصرین نے تعریف کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گردشی قرضے، غیر مستحکم مالی حالات اور نجی شعبے کے لیے کم مراعات کی پالیسیاں ورثے میں ملی ہیں۔

Exit mobile version