Site icon روزنامہ کشمیر لنک

لانگ مارچ کوکامیاب بنانے کیلئے پیپلزپارٹی کی تیاریاں شروع

لانگ

پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کال پر ملک بھر کی طرح آزادکشمیر سے 27 فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور تیاریوں وانتظامات کے ساتھ عوام رابطہ مہم کا آغاز کردیا۔

جبکہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں مقیم کشمیری عوام کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے قافلہ لانگ مارچ شامل کرنے اور آزاد خطہ سے ہزاروں افراد لانے کی منصوبہ بندی پارٹی صدرِ چوہدری محمد یاسین ،قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف ممبران اسمبلی،ٹکٹ ہولڈرز،عہدیداروں کے ہمراہ تمام اضلاع کے دورے میں جلسوں سے خطاب کر کے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بیروزگاری، رشوت ، سفارش،کشمیر فروشی،عوام دشمن حکمرانوں کی پالیسیوں کے خلاف رائے عامہ ہموار کریں گے۔

ستائیس فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے لانگ مارچ کے سلسلے میں یہاں کشمیر ہاؤس اسلام آبادمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر نے کہا ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں فیصلہ کن راؤنڈ ملک بچانا ہے۔

Exit mobile version