Site icon روزنامہ کشمیر لنک

سعودی عرب نے اونٹوں کے لیے پہلا فائیو اسٹار ہوٹل کھول دیا

سعودی

سعودی عرب میں دنیا کا پہلا اونٹوں کا اوپن ائیر ہوٹل کھول دیا گیا ہے، ہوٹل عبدالعزیز اونٹ فیسٹیول کے دوران اونٹوں کی خدمت اور انہیں تیار کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ‘ٹیٹا مین’ کے نام سے کھولے جانے والے ہوٹل میں 120 کمرے شامل ہیں جبکہ 50 سے زیادہ خادمین اونٹوں کی دیکھ بھال، گرومنگ اور تحفظ کی خدمات فراہم کریں گے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہوٹل اپنے مہمان اونٹوں کے لیے فائیو سٹار سروس مہیا کرتا ہے، جس میں کھانا، گرم دودھ، اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اصطبل صاف اور گرم ہو۔ ہوٹل کی جانب سے ابھی تک ایک رات کا کرایہ 18 ہزار مختص کیا گیا ہے۔

اونٹ کے مالکان کا کہنا تھا کہ یہ مالکان اور کلب کے عہدیداروں کے لیے شاندار اور آرام دہ ہے۔ جہاں اونٹوں کو ان کے کمروں میں داخل ہونے سے پہلے جانچا جاتا ہے۔ اونٹوں کا میلہ، جو 40 دن تک جاری رہے گا، یکم دسمبر کو ریاض میں شروع ہوا، جس میں خلیج، امریکا، آسٹریلیا، فرانس اور روس سے اونٹوں کے مالکان اور شوقین افراد کو شامل ہیں۔ یہ تہوار دنیا بھر سے ایک دن میں ایک لاکھ سے زائد زائرین کو راغب کرتا ہے، جس سے سعودی عرب کی روایات کو برقرار رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

Exit mobile version