Site icon روزنامہ کشمیر لنک

وفاق نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر ماہرانہ رائے مانگ لی

وفاق

وفاق نے پنجاب حکومت سے سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر ماہرانہ رائے مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل آفس نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب حکومت کو خط لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں جمع ہونے والی رپورٹس پر متعلقہ ماہرین سے رائے لی جائے اور اس رائے پر نوازشریف کی واپسی سے متعلق آئندہ لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ماہرین نے نوازشریف کی صحت بہتر قرار دی تو انکے معالج سے رابطہ کیا جائے گا۔

Exit mobile version