Site icon روزنامہ کشمیر لنک

آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم سے اہم ملاقات

آرمی

آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم آفس آمد۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیکیورٹی صورتحال اور ملکی حالات پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پیشہ وارانہ امور اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم سے وزیراعظم کو ملکی سلامتی کے معاملات پر بریفنگ بھی دی تھی۔

Exit mobile version