Site icon روزنامہ کشمیر لنک

اومی کرون کے کیسز میں اضافہ، لیکن اسکول بند نہیں ہوں گے

اومی

اومی کرون کے کیسز میں اضافے کے باوجود اسکول بند نہیں ہوں گے، تعلیمی سلسلہ بحال رہے گا۔ وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے اسکول بند کرنے کا امکان رد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بچے اسکول سے چھٹیوں کا مت سوچیں، ان کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے، بچوں کی تعلیم کا پہلے ہی بہت زیادہ نقصان ہو گیا، جب تک باقی تمام چیزیں بند نہیں ہوتیں، اسکولز بند نہیں کر سکتے۔

وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ سال کا سارا کیلنڈر پہلے ہی بنا ہوتا ہے، اسکولوں کی سرگرمیاں بہت زیادہ ہیں۔
مراد راس نے مزید کہا کہ 12 سال سے کم عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن نہیں ہوئی، اب حکومت نے ویکسی نیشن کی استعداد بہت بڑھا دی ہے۔

Exit mobile version