Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ہتک عزت کیس:اسلام آبادہائیکورٹ نےخواجہ آصف کوجرح کاحق دیدیا

ہتک

Pakistani Foreign Minister Khawaja Muhammad Asif (L) and US ambassador to Pakistan David Hale attend the 4th Round of the US-Pakistan bilateral dialogue in Islamabad on November 6, 2017. The event, organised by private think tanks, is aimed at improving US-Pakistan relations, and working towards a resolution to the conflict in neighbouring Afghanistan. / AFP PHOTO / AAMIR QURESHI

مسلم لیگ(ن) کے رہنماخواجہ آصف کے خلاف وزیراعظم کے ہتک عزت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ن لیگی رہنما کو جرح کا حق دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ کیس روزانہ کی بنیاد پر سن کر مقررہ وقت میں فیصلہ کیا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کی عمران خان کے بیان پر جرح کے حق کی درخواست منظور کرلی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ٹرائل کورٹ کو دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا کہہ دیتے ہیں آرڈر پاس کریں گے۔

عدالت نے خواجہ آصف کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیوں اس معاملے کو التوا میں ڈال رہے ہیں ؟ آپ غیر ضروری طور پر کیس کو لٹکا رہے ہیں۔ اس طرح غیر ضروری کیسز سے احتیاط برتیں تو بہتر ہے۔

عدالت نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بیان پر جرح کرنا تو ان کا حق ہے، ٹرائل کورٹ کو چاہیے تھا، اگلے روز جرح کے لیے رکھ لیتے، فئیر ٹرائل ان کا حق ہے۔ وکیل عمران خان نے کہا کہ ایک سال سے یہ عدالت میں نہیں آئے ؟ جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ 17 دسمبر کو بیان ریکارڈ ہوا، اسی روز ٹرائل کورٹ کیسے ان کا جرح کا حق ختم کر سکتی ہے۔

Exit mobile version