پاکستان مسلم لیگ (ن)کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد حمزہ شہباز شریف نے نیب ترمیمی آرڈینس کے تحت فائدہ لینے سے انکار کرتے ہوئے رمضان شوگر ملز کیس میں بریت کے لئے دائر درخواست واپس لے لی۔
جبکہ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ حمزہ شہبا زنے جمعرات کے روز احتساب عدالت میں بیان دیا کہ مجھے اللہ تعالیٰ پر اس عدالت پر پورا یقین ہے اور مجھے امید ہے کہ میری میرٹ پر کیس میںبریت ہو گی۔ انہوںنے کہا کہ وہ توقع رکھتے ہیں کہ عدالت میرٹ پر کیس کافیصلہ کرے گی اور انہیںپوری امید ہے کہ عدالت انہیںکیس میںبری کرے گی جبکہ عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت27جنوری تک ملتوی کردی۔