وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا نئی انارکلی دھماکے کا نوٹس

وزیراعظم عمران خان نے نئی انارکلی میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔

جمعرات کو لاہور میں لاہوری گیٹ کے علاقے انارکلی بازار میں سلنڈر پھٹنے کے باعث دھماکا ہوا جس کی وجہ سے9سالہ بچے سمیت 3فراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے نئی انارکلی میں دھماکے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انارکلی بازار میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ دھماکے کے ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ وزیراعظم نے انارکلی بازار میں دھماکے سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور وزیراعظم عمران خان زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد دینے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں