Site icon روزنامہ کشمیر لنک

انارکلی دھماکے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہوا

انارکلی

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہور انارکلی دھماکے کی مذمت کی اور پنجاب حکومت سے انارکلی دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہوا۔ زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں۔ شیخ رشید نے کہا کہ دھماکے کی تفصیلات صوبائی حکومت سے طلب کی ہیں۔

Exit mobile version