Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کشمیری اپنا بنیادی حق خودارادیت لے کررہیں گئے: چوہدری یاسین

کشمیری

صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر وممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ کشمیری اپنا بنیادی حق خودارادیت لے کررہیں گئے۔ بھارت ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت ایک جانب نہتے کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے ۔

دوسری جانب ڈومیسائل قوانین کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں ہندؤں کی آباد کاری شروع کر رکھی ہے کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنے کیلئے فلسطین کی طرح اسرائیلی منصوبے پر عملدرآمد کر رہا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ کشمیریوں کا حق حق خودارادیت عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق ہے جسے نام نہاد دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والے ملک نے نو لاکھ فوجی مسلط کر کے غصب کر رکھا ہے۔

لیکن بھارت یہ جان لے کہ آزادی کی تحریکوں کو نہ ختم کیا جا سکتا ہے نہ ہی کوئی ختم کر سکتا ہے کشمیری اپنا حق آزادی لیکر رہیں گے کشمیریوں نے قربانیاں کسی بس سروس یا ٹریڈ کیلئے نہیں دی تھیں۔ عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔جس کا انہوں نے کشمیریوں سے وعدہ کر رکھا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا عالمی برادری نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ لندن کی لاء فرم سٹوک وائٹ کی جانب سے میٹرو پولٹین پولیس کے وار کرائمز یونٹ میں کشمیریوں کے خلاف بھارتی فوج کے جنگی جرائم کے بڑے پیمانے پر ثبوت جمع کروانے اور بھارتی فوج کی جانب سے کارکنوں،صحافیوں عام شہریوں پر تشدد اغواء اور قتل کے دو ہزار ثبوت فراہم کرنا اور بھارتی آرمی چیف وزیر داخلہ اور دیگر آٹھ فوجی آفیسران کی گرفتاری کی درخواست دینا بے شک یہ اپنی نوعیت کی پہلی درخواست ہے لیکن اس سے ایک جانب بھارت کے جنگی جرائم سامنے آئیں گے ۔

بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گا اور مسئلہ کشمیر اجاگر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر ھاکان کاموز کی جانب سے تحقیقات کی امید رکھنا اگرچہ خوش فہمی ہے لیکن انہوں نے اپنا کردار ادا کیا ہے جو خوش آئند ہے چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اٹھنے والی یہ آوازیں بالآخر ایک توانا آواز بن کر ابھریں گی اور وہ وقت دور نہیں جب بین الاقوامی برادری کا ضمیر بھی جاگ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سٹوک وائٹ کی طرح جلد ہی دیگر لا فرم بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ آگے آئیں اور کشمیریوں کو بھارت کے انسانیت سوز مظالم سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں کشمیری دنیا کی سب سے بڑی جیل میں انسانی تاریخ کے سب سے طویل لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہے ہیں اور انسانی المیہ جنم لے رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو آج 900 دن ھو گے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آج بھی دنیا کا ضمیر نہیں جاگا تو تاریخ کسی کو معاف نہیں کیا کرتی ہے۔

Exit mobile version