صرف

صرف نواز شریف اور شہباز ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ صرف نواز شریف اور شہباز ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔

عمران خان نے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی کرنے والا وزیراعظم پاکستان عمران خان ہے جو عوام کو ہمیشہ یاد رہے گا۔ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف ،شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔

میاں محمد نواز شریف ،شہباز شریف وقت،ملک و قوم کی ضرورت و مجبوری ہیں۔ پاکستان و آزاد کشمیر میں آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے۔ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف،میاں شہباز شریف اب عوام کی ضرورت بن چکے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کر دیا ہے۔ ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ میرٹ اور انصاف کا نعرہ لگا کر حکومت بنانے والی پاکستان تحریک انصاف مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

مسلم لیگ ن کے دور میں عوام خوشحال تھی۔ پی ٹی آئی حکومت پاکستان وآزادکشمیر میں تبدیلی کے نام پر کالا دھبہ ہے۔ عوامی حکومت مسلم لیگ ن کی صورت میں قائم ہونیوالی ہے۔ پاکستان بھر میں عوام نے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی حیثیت پوری دنیا کودکھائی ہے۔

مسلم لیگ ن ایک عوامی جماعت ہے جب بھی اقتدار میں آئی عوام سے کیے گئے وعدوں پر پورا اُتری ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کینٹنر پر کھڑے ہو کر عوام سے جو بھی وعدے کیے اُن وعدوں میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا بلکہ عوام کو مہنگائی کی چکی میں پھنسا دیا گیا ہے اس وقت عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد حکومت کا بوریا بستر گول ہونیوالا ہے۔ ریاست کے اندر بے روزگاری کا اضافہ ہوتا جارہا ہے ،پی ٹی آئی انتقامی سیاست کو شعار بنانے کے بجائے مخلوق خدا کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے بلاتخصیص پانچ سال خطہ کے عوام کی خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا سنہری دور آج بھی عوام یاد کر رہی ہے مسلم لیگ ن کے دور میں ملک خوشحال تھا ملک میں تعمیر و ترقی کا دور تھا۔

تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد تعمیر و ترقی کا پہیہ جام ہوگیا ملک میں مہنگائی،افراتفری کا دور شروع ہوگیا ہر شخص پریشانی کا شکار ہے۔ مسلم لیگ ن ہی ملک کو ان بحرانوں سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں