Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پاکستان 10 سالہ پائیدار ترقی کے دور میں داخل ہو گیا

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان 10 سالہ پائیدار ترقی کے دور میں داخل ہو گیا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے سوشل میڈیا پر معیشت سے متعلق پیغام میں کہا کہ معیشت میں اصلاحاتی تبدیلیاں لا رہے ہیں اور معاشی ترقی کے لیے پالیسی ایکشن کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوم برگ نے پاکستان کی معیشت کی بہتری کو تسلیم کیا اور آئندہ 10 سال میں روزگارمیں اضافہ ہو گا۔ پاکستان معیشت دانوں کے نارمل انڈیکس میں پہلی 3 پوزیشنز پر رہا۔ شوکت ترین نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کی نظرثانی شدہ 5.37 فیصد شرح نمو اس کی عکاس ہے اور نظرثانی شدہ شرح نموگزشتہ 14 سال کی دوسری بہترین شرح نمو ہے۔

معیشت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ معاشی اصلاحات اور اقدامات سے معیشت پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے۔ بلوم برگ نے بھی تسلیم کیا کہ پاکستان 10 سالہ پائیدار ترقی کے دور میں داخل ہو گیا ہے۔

Exit mobile version