Site icon روزنامہ کشمیر لنک

وزیر اعظم نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا

وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پٹرول کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کر دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر عوام کی لائیو کال سننے کے دوران کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پوری کا مسئلہ ہے اور اصولاً مجھے یہ بات پارلیمنٹ میں بولنا چاہیے لیکن پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے ارکان بولنے نہیں دیتے شور مچاتے ہیں۔ کوشش ہے کہ ہر مہینہ 2 مہینے کے بعد عوام کی کال سنوں۔

انہوں نے کہا کہ بلوم برگ کے مطابق گیس کے بعد خوراک کا بحران بھی آئے گا اور اس وقت کینیڈا کے 40 فیصد لوگوں کو خوراک کی فکر پڑی ہوئی ہے۔ امریکہ میں کھانے کے لیے قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے سیاست میں آنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ میرے پاس سب کچھ تھا کوئی کمی نہیں تھی۔ تحریک انصاف کا نظریہ اسلامی فلاحی ریاست ہے اور مخالفین نے کہا کہ یہ دین کے پیچھے چھپ رہا ہے۔ ہم ملک کو ایشین ٹائیگر یا لاہور کو پیرس نہیں بنانے جا رہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کل موبائل فونز کا زمانہ ہے اور مجھے صبح ایک گھنٹے میں اپنے موبائل پر ساری معلومات مل جاتی ہیں۔ مہنگائی مجھے کئی دفعہ راتوں کو جگاتی ہے۔ ہمارے ملک میں بہت اچھے اچھے صحافی ہیں لیکن بدقسمتی سے ایسے لوگ بھی ہیں جو مایوسی پھیلاتے ہیں۔

Exit mobile version