Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کشمیر کونسل انتخابات: ایک نشست حکومت، ایک آپوزیشن لے گئی

کشمیر کونسل انتخابات

کشمیر کونسل انتخابات کے نتائج کا اعلان، حکومت اور اپوزیشن ایک ایک ممبر منتخب کروانے میں کامیاب ہو گئے۔
پی ٹی آئی کے سردار سیاب خالد 31 ووٹ جبکہ متحدہ آپوزیشن کے امیدوار ملک حنیف 19 ووٹ لیکر کشمیر کونسل کے رکن منتخب ہو گئے۔

سوموار کو ہونے والے انتخابات میں قانون ساز اسمبلی کے 53 میں سے 50 اراکین نے حصہ لیا۔ حکمران جماعت پی ٹی آئی کے امیدوار سیاب کالب کو 31 جبکہ آپوزیشن کے امیدوار ملک حنیف کو 19 ووٹ ملے اور دونوں امیدواران منتخب ہو گئے۔

اس سے قبل طویل بحث کے بعد آپوزشین کی جماعتیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) مشترکہ امیدوار کو ووٹ ڈالنے پر متفق ہو گئی تھیں۔ پی ٹی آئی نے دو امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے تھے تاہم دو امیدوارو کو منتخب کروانے کے لیے مطلوبہ ووٹ نہ ہونے کی وجہ سے حکومت نے اپنے تمام ووٹ ایک امیدوار کو کاسٹ کیے جبکہ دوسرے امیدوار اصغر قریشی کو کوئی ووٹ نہیں ملا۔

واضح رہے کہ ان دو نشستوں پر انتخابات کے لیے کل سات امیدوار میدان میں تھے۔ جن میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے دو دو جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے تین امیدوار شامل تھے۔ ان امیدواروں میں منتخب ہونے والے سردار سیاب خالد اور حنیف ملک کے علاوہ سردار امجد یوسف، راجہ ظفر اللہ خان، طاہر جمیل، توصیف عباسی اور اصغر قریشی کے نام شامل ہیں۔

Exit mobile version