Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ایم کیو ایم کے دھرنے پر پولیس کا لاٹھی چارج، رکن اسمبلی سمیت متعدد زخمی

ایم کیو ایم

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ ایم کیو ایم پاکستان کے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنے پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کردی۔

ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ کے متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ شارع فیصل سے مارچ کرتے مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی اور دھرنا دیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جس کے باعث کئی افراد زخمی ہوگئے۔

لاٹھی چارج سے رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین کا سر پھٹ گیا جبکہ پولیس کی شیلنگ سے ایم کیو ایم کی ایک خاتون کارکن بے ہوش ہوگئیں۔ پولیس نے ایم کیو ایم کے کئی کارکنوں کو گرفتارکرکے مختلف تھانوں میں منتقل کردیا۔

پولیس نے پی آئی ڈی سی کے چاروں اطراف ٹریفک بحال کردیا۔

Exit mobile version