امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ فیس بک نے پاکستانیوں کے کروڑوں روپے لوٹ لیے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے فیس بک کا چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ فیس بک نے فری انٹرنیٹ کی آڑ میں پاکستانیوں سے 33 کروڑ روپے کی وصولی کی ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق فیس بک کے سافٹ وئیر میں خرابی سے صارفین سے چارجز لیے گئے جب کہ فیس بک کے ملازم نے کمپنی کو مسئلے سے آگاہ بھی کیا۔