Site icon روزنامہ کشمیر لنک

آج کی شکست نے حزب اختلاف کی سیاسی تباہی پر مہر لگا دی ہے، فواد چودھری

فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف آ نہیں رہے انہیں لایا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے معاہدے سے معیشت بہتر ہو گی اور اسٹیٹ بینک کو ہم نے سیاسی دباؤ سے آزاد کیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ سینیٹ میں آج اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور ہوا اور حزب اختلاف عدم اعتماد کا جو خواب دیکھ رہی تھی اس میں بھی انہیں ناکامی ہوئی ہے اور حزب اختلاف کو آج بری شکست ہوئی ہے اب یہ لوگ کچھ دن آرام سے گزاریں گے۔

فواد چودھری نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں قیادت کی لڑائی ہے اور پیپلز پارٹی کو بھی اپنا پتہ نہیں۔ حزب اختلاف منتشر اور ناکارہ ہے۔ آج کی شکست نے حزب اختلاف کی سیاسی تباہی پر مہر لگا دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان اپنا حلوہ اور منجن بیچنے کے چکر میں ہیں اور میں اس پر پریشان ہوں کہ کہیں حزب اختلاف ایک دوسرے کے کپڑے نہ پھاڑ دیں۔ یوسف رضا گیلانی کا شکریہ انہوں نے پس پردہ حکومت کا ساتھ

Exit mobile version