Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے احتساب کا پول کھول دیا ہے’

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر وممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے احتساب کا پول کھول دیا ہے کرپشن میں ان حکمرانوں نے 23درجے ترقی کر کے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے بعد عمران خان کو از خود استعفیٰ دے دینا چاہیے اس رپورٹ کے بعد ان کا حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپوزیشن میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا حوالہ دے کر حکومتوں پر تنقید کیا کرتے تھے اب آن کی حکومت کے حوالے سے تاریخ میں سب سے زیادہ درجے کرپشن میں ترقی کرنے کی رپورٹ آئی ہے تو عمران خان کے ترجمان اپنی اپنی مرضی کی تشریح کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی بحران گیس بحران آٹا بحران چینی بحران پیدا کرنے والی حکومت نے کرپشن میں بے مثال ترقی کی ہے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ھے ان لوگوں کی کرپشن کی وجہ سے ملک دیوالیہ کے قریب پہنچ گیا ھے اور چند ارب کا قرض لینے کے لیے ملک کو گروی رکھ دیا گیا ھے

انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے نیب کو کنٹرول کیا اور میڈیا کا گلہ گھونٹا لیکن ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے ان کا پول کھول دیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی اے ٹی ایم مشینوں کو کرپشن کی کھلی چھوٹ دئیے رکھی اور اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کیلئے اپنے ترجمانوں کے ذریعے چور چور کا شور مچائے رکھا اور آج ثابت ہوا ہے کہ یہ تو چور مچائے شور والا معاملہ ثابت ہوا ہے انہوں نے کہا کہ 27فرروری کو اس کرپٹ اور ناجائز حکومت کو ہٹانے کیلئے عوام بھرپور انداز میں لانگ مارچ میں بھی شامل ہوں انہوں نے کہا کہ ابھی تو ابتداء ہوئی ہے جلد ہی ان کی مزید کرپشن بھی سامنے آنے والی ہے

یہ عالم گھبراہٹ میں عجیب وغریب حرکات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی میں جو کچھ ھوا وہ سوچی سمجھیں سازش تھی انہوں نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کا پرانا طریقہ واردات ھے پہلے انہوں نے دھرنوں میں عوامی تحریک کا استعمال کیا اور اب ایم کیو ایم کا استعمال کیا جارہاہے حقائق جلد ہی ایم کیو ایم کی قیادت کے سامنے آ جائیں گے یہ لاشوں پر سیاست کرنا چاھتے ہیں لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اس طرح کی بھونڈی حرکات سے کچھ حاصل نہیں کر سکتی۔

Exit mobile version