Site icon روزنامہ کشمیر لنک

24 گھنٹے کے دوران 8183 کیسز’مثبت کیسز آئے

مثبت کیسز

ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ نو دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے 30 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 192 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 2 ہزار 70 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار 183 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،

پنجاب میں 4 لاکھ 71 ہزار 925، سندھ میں 5 لاکھ 35 ہزار 965، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 89 ہزار 300، بلوچستان میں 34 ہزار 187، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 580، اسلام آباد میں ایک لاکھ 23 ہزار 648 جبکہ آزاد کشمیر میں 36 ہزار 465 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Exit mobile version