Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کوئی ایک تحصیل دکھادیں جہاں کینسر،اور گردے کا مفت علاج ہوتا ہو

کوئی ایک تحصیل

کوئی ایک تحصیل دکھادیں جہاں کینسر، جگر اور گردے کا مفت علاج ہوتا ہو؟ بلاول کا چیلنج

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس گمبٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومت کو چیلنج دے دیا۔

خیرپور میں بلاول بھٹو زرداری نے گمبٹ انسٹیٹیوٹ میں ریپڈ رسپانس سینٹر، نیوکلیئر میڈیسن کینسر کیئر ریسرچ سینٹر اور ہیماٹولوجی اینڈ بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کا افتتاح کیا۔

انہوں نے آئی سی یو ریپڈ سینٹر، کڈنی ٹرانسپلانٹ، بون میرو سینٹر، نیوروسرجن وارڈ، کارڈیک سرجری سمیت گمبٹ انسٹی ٹیوٹ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔

تقریب سے خطاب میں بلاول نے چیلنج دیا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کوئی ایک تحصیل بتادیں جہاں کینسر، گردے اور جگر کا مفت علاج ہو رہا ہو۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے سے بھی افراد گمبٹ آکر ٹرانسپلانٹ کروا کے گئے ہیں۔

بلاول نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی کے وسیلہ صحت کارڈ کا نام بدل کر صحت انصاف کارڈ رکھ دیا ہے ، نقل کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہے۔

Exit mobile version