Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کورونا پازیٹیو شخص سے رابطہ کیوی وزیراعظم قرنطینہ میں چلی گئیں

وزیراعظم

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کورونا پازیٹیو شخص سے رابطے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جیسنڈا آرڈرن کورونا میں مبتلا شخص سے 22 جنوری کو دوران پرواز رابطے میں آئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق جیسنڈا آرڈرن کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے تاہم کورونا پازیٹو شخص سے رابطے میں آنے پر انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔

کیوی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن منگل تک آئسولیشن میں رہیں گی، جیسنڈا آرڈرن کے ساتھ طیارے میں موجود اسٹاف اور مسافروں کو بھی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version