Site icon روزنامہ کشمیر لنک

امریکا میں ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت پر ’فوجی ڈولفنز‘ تعینات

امریکا

دنیا کے سب سے تباہ کن ہتھیاروں کی محافظ ڈولفنز ہیں، امریکا میں ایٹمی ہتھیاروں کے سب سے بڑے ذخیرے کی حفاظت گزشتہ 50 سالوں سے تربیت یافتہ ڈولفنز ادا کر رہی ہیں۔

عالمی رپورٹ کے مطابق، فوجی مقاصد کے تحت ڈولفنزکی تربیت کا عمل 1967 مسے جاری ہے، فوجی ڈولفنز کو سمندری تہہ میں چھپائی گئی بارودی سرنگیں شناخت کرنے سے لے کر فوجیوں کی حفاظت اور امدادی کارروائیوں تک کی تربیت دی جاتی ہے۔

جہاں ڈولفنز دوستی کی علامت سمجھی جاتی ہیںِ وہیں ڈولفنز قدرتی طور پر طاقتور سونار سے لیس ہوتی ہیں، جس سے وہ زیرِ آب دور دراز کی آوازیں سننے اور آواز کی مدد سے سمندر کی تاریک گہرائیوں میں موجود چیزوں کو دیکھنے اور شناخت کرنے کی صلاحیت دیتی ہیں۔

فوجی تربیت یافتہ ڈولفنز جیسے ہی کسی نامعلوم غوطہ خور یا دوسرے زیرِ آب خطرے کی شناخت کرتی ہیں تو فوراً اپنے نگراں کے پاس پہنچتی ہیں جو انہیں لائف جیکٹ جیسا ایک آلہ دیتا ہے۔

اس آلے کو لے کر وہ تیزی سے تیرتی ہوئی اس فرد یا چیز کو آلے میں جکڑ دیتی ہیں جس سے سمندر کی گہرائی میں موجود شخص یا چیز سطح پر آ جاتی ہے۔ ڈولفنز کا ایک خاص دستہ بینگر، واشنگٹن کی تنصیبات پر پہرہ دیتا ہے، جہاں میں ایٹمی ہتھیاروں کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔ ڈولفنوں کا یہ خصوصی دستہ فوجیوں کو فوری خبردار کرتا ہے یا پھر ازخود کارروائیاں بھی کرتا ہے۔

Exit mobile version