سبز آنکھوں

امریکا: سبز آنکھوں والی بلی کی وائٹ ہاؤس میں انٹری

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے پالتو جانوروں میں ایک بلی کو بھی شامل کر لیا ہے۔ سبز آنکھوں والی اس بلی کا نام ” ولو” ہے، جسے ریاست پنسلوانیا سے وائٹ ہاؤس لایا گیا ہے۔

خاتون اول کے ترجمان، کا کہنا ہے کہ دو سال کی “ولو ” کو اپنے پسندیدہ کھلونے مل گئے ہیں۔ اور وائٹ ہاوس میں ایسی بہت سی جگہیں ہیں جہاں وہ گھوم سکے گی اور خوش رہے گی۔

جِل بائیڈن نے نومبر 2020 میں جو بائیڈن کے صدر منتخب ہونے کے بعد کہا تھا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں ایک بلی لائیں گی، لیکن انہیں اس کے انتخاب میں کافی وقت لگ گیا۔

بلی کو نام بھی جِل بائیڈن نے دیا ہے، خاتون اول نے اپنی ایک ٹوئٹ میں بلی کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ یاد رہے ولو سے پہلے وائٹ ہاؤس میں ایک “کمانڈر” بھی رہ رہا ہے۔ کمانڈر ایک جرمن شیفرڈ کتا ہے جو صدر بائیڈن کا خصوصی اور لاڈلہ ڈاگ ہے۔ وائٹ ہاؤس میں آخری بلی سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں