معروف بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے 15 ویں سیزن کا فائنل ہو گیا، جس میں بھارتی اداکارہ تیجسوی پرکاش کو ونر کا تاج پہنایا گیا، لیکن ونر سے زیادہ شہناز گل ہر طرف چھائی رہیں۔
گزشتہ روز 4 ماہ بعد بگ باس 15 کے سیزن کا اختتام ہوا جس میں شہناز، بگ باس 13 کے ونر سدھارتھ شکلا کو خراج تحسین پیش کرنے پہنچیں، اور خصوصی پرفامنس پیش کی، جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔
کئی صارفین نے لکھا کہ بگ باس کا فائنل، سڈناز شو میں تبدیل ہو چکا ہے، شہناز کی پرفارمنس نے ایک بار مداحوں کو رونے پر مجبور کر دیا، انہوں نے سدھارتھ کے لیے دو گانوں پر پرفارم کیا، ان میں سے ایک گانا وہ تھا جو انہوں نے خود سدھارتھ کے لیے گایا تھا۔
سوشل میڈیا پر ایک بار ‘سڈناز’ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا، شہناز گل نے شو کے دوران کہا کہ بگ باس میں بہت سے ونر بنے اور آگے بھی بنتے رہیں گے لیکن بگ باس کا بادشاہ ایک ہی تھا اور ایک ہی رہے گا۔
شہناز گل اور سدھارتھ 29 ستبمر 2019 میں بگ باس میں ہی ملے تھے جہاں سے ان کی کہانی کی شروعات ہوئی، سدھارتھ شکلا اور شہناز اس قدر قریب تھے کہ مداحوں نے انہیں ”سڈناز” کا نام دیا تھا۔ یاد رہے تیجسوی پرکاش کے ساتھ پراتیک سہجپال اور کرن کندرا دوسرے اور تیسرے رنر اپ قرار دیے گئے۔