Site icon روزنامہ کشمیر لنک

نیلم میں اسپیشل اکنامکس زون بنایا جائے:اخلاق الرسول

نیلم

سابق امیدوار اسمبلی میاں اخلاق الرسول نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیلم میں اسپیشل اکنامکس زون بنایا جائے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ موسٹ سینئر وزیر نے دورہ نیلم کے موقع پر کئے جانے والے اعلانات جن میں نیلم کے جن علاقوں میں بجلی پیدا ہورہی ہے وہاں کے شہریوں کو سبسیڈی دی جائے اور میونسپل کارپوریشن کا قیام عمل میں لایا جائے اسپیشل اکنامکس زون جیسے اعلانات پر عملدرآمد کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیلم ویلی ترقیاتی ادارہ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش نہ کی جائے بلکہ تعمیری مقاصد کے ساتھ ادارہ کے ملازمین کا خیال رکھا جائے ادارہ کے چھوٹے ملازمین جن کی گزشتہ 9 ماہ سے تنخواہ نہیں ہوئی نیلم کے دونوں حلقوں کے ٹکٹ ہولڈر اپنے ووٹرز کا خیال رکھنا چاہیے اگر ہم اپنے عوام کو سہولیات فراہم نہ کرسکیں تو دوسرا کون نیلم کے عوام کی جنگ لڑے گا۔نیلم ویلی میں جنگلات کا بے دریغ کٹاو جاری ہے۔ریاست پر فرض ہے کہ ہمارے حقوق دیئے جائیں۔

Exit mobile version