یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ میں وائس چانسلر کے تقرر کے عمل کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا گیا ہے ۔عدالت عالیہ نے سرچ کمیٹی کو مستقل وائس چانسلر کے تقرر سے روک دیا۔
شعبہ تعلقات عامہ پونچھ یونیورسٹی نے تصدیق کی ہے تاہم ابھی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ۔
باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ عدالت عالیہ میں مؤقف پیش کیا گیا کہ وائس چانسلر کے تقرر کے لیے بنائے گئے قوائد و ضوابط یونیورسٹی ایکٹ کے برعکس اور خلاف ورزی کے مترادف ہیں ۔ ایسے کسی بھی عمل کی منظوری کے لیے سنڈیکیٹ کے زریعے جا کر قوائد و ضوابط میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے جبکہ موجودہ تقرر کا طریقہ کلیتاً خلاف ورزی پر مبنی ہے ۔