کراچی: سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ بن گئے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے قرنطینہ کی مدت پوری کرنے اور کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد پی ایس ایل 7 کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو دوبارہ جوائن کر لیا۔ آل راؤنڈر کووڈ 19 کا شکار ہونے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے ابتدائی میچز میں دستیاب نہیں تھے، ان کی جگہ بائیں ہاتھ کے اسپنر حسان خان کو جزوی متبادل کی حیثیت سے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔
شاہد آفریدی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے تھے جہاں انہوں نے چند دن گزارے۔ غیر ملکی کرکٹر جیسن رائے اور جیمز ونس بھی بدھ کو ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کریں گے جبکہ نور احمد انڈر 19 ورلڈکپ کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کریں گے۔