Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مقبوضہ کشمیرمیں9لاکھ بھارتی فوج کھلے عام دہشت گردی کررہی ہے

مقبوضہ کشمیر

صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و موسٹ سینئر وزیر حکومت سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کوسلام پیش کرتے ہیں کہ اب تک بیشمار شہادتوں اور ان گنت قربانیوں کے باوجود الحاق پاکستان کے نعرے اور نظریے پر قائم ہیں۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ فقیدالمثال یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ اور بھارتی بربریت کو بے نقاب کریں گے.۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ موسٹ سینئر وزیر حکومت سے وزیر حکومت چوہدری اخلاق احمد اور مشیر حکومت چوہدری مقبول احمد نے ملاقات کی ملاقات میں آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی، صحت، روزگار اور دیگر بنیادی عوامی ضروریات کے حل طلب مسائل سمیت 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کو مقبوضہ جموں کشمیر کے مظلوم و محکوم عوام کیساتھ بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

قبل ازیں سردار تنویر الیاس خان سے انکی رہائشگاہ پروزیر بلدیات خواجہ فاروق احمداور سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین نے بھی ملاقات کی ملاقات کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثنا صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و موسٹ سینئر وزیر حکومت سردار تنویر الیاس خان سے انکی رہائشگاہ پر برطانیہ کے شہر لیڈز کی سٹی کونسل کے لارڈ میئر اصغر خان نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے بر طانیہ میں جاری اورسیز پاکستانی اور کشمیری نمائندوں کی کوششوں سے آ گاہ کیا اور بتایا کہ لیڈز برطانیہ کی ایک بڑی سٹی کونسل ہے اوراس میں مسئلہ کشمیر پر قرار داد بھی پاس ہو چکی ہے اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر نے کہا کہ بر طانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری تارکین وطن کشمیر یوں کے سفیر ہیں جو برطانیہ کے ایوانوں میں مسئلہ کشمیر پر اپنا اہم کردار کر رہے ہیں۔

اس موقع پر کو نسلر اصغر خان نے بیس کیمپ کی پارلیمانی سیاست میں سردار تنویر الیاس خان کی موجودگی کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ سردار تنویر الیاس خان اپنے وژن کے مطابق کشمیر کی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گیاس موقع پر صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و موسٹ سینئر وزیر حکومت سردار تنویر الیاس خان اور لارڈ میئر اصغر خان کے درمیان آزاد کشمیر میں ٹورزم سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Exit mobile version