یوم یکجہتی کشمیر

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اسمبلی اجلاس 5فروری کو طلب

صدر آزاد جموں و کشمیر سلطان محمود چوہدری نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کا اجلاس 05فروری2022ء بروز ہفتہ بوقت10:00بجے دن بمقام بلاک نمبر12سول سیکرٹریٹ مظفرآباد طلب کر لیا۔ اجلاس صدر ریاست نے طلب کیاہے، سپیکر انوارالحق صدارت کرینگے

اس ضمن میں قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق اجلاس کی صدارت کریں گے۔سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین نے انتہائی خصوصی نوعیت کے اس اجلاس کے لیئے پُروقار انتظامات کو یقینی بنانے کی خاطر اسمبلی سیکرٹریٹ کے متعلقہ شعبہ جات کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں