Site icon روزنامہ کشمیر لنک

بلدیاتی انتخابات میں تمام حلقوں سے امیدوار کھڑے کریں گے

بلدیاتی انتخابات

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کریں تمام حلقوں سے امیدوار کھڑے کریں گئے۔

مسلم کانفرنس ریاست کی ایک نظریاتی قوت ہے جو ایک صدی سے اپنے نظریات پر قائم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دورے کے دوران چکسواری اور اسلام گڑھ میں مسلم کانفرنس کے سینئر عہدے داروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس بلدیاتی انتخابات میں بھر پورحصہ لےگی۔ کارکنان مسلم کانفرنس بلدیات انتخابات کی تیاریاں کریں مسلم کانفرنس تمام حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور پوری قوت سے الیکشن لڑا جائےگا۔

بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے اور انتخابی حلقہ بندیوں کے حوالہ سے آبادی کا تعین مردم شماری کے بجائے نادرا ریکارڈ کے مطابق کی جائےکیوں کہ مردم شماری میں کئی غلطیاں اور تحفظات ہیں جن کو دور کیے بغیر آبادی کا درست تعین نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم کانفرنس نے آئین کے مطابق تمام جماعتی تنظیمیں توڑ دی گئی ہیں اور تمام ڈویژن میں تنظیم سازی کے حوالہ سے کنوینئیرر مقرر کر دیے گئے ہیں کارکنان مسلم کانفرنس کنوینئیر وں کے ساتھ مل کر جلد از جلد نئی تنظیم سازی کو مکمل کریں ۔

Exit mobile version