دنیا بھر میں

5فروری کو دنیا بھر میں پاکستانی اورکشمیری یوم یکجہتی کشمیرمنائیں

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ5فروری کو دنیا بھر میں جہاں جہاں بھی کشمیری او رپاکستانی آباد ہیں وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔

اس سلسلے میں مظفرآباد، اسلام آباد اور پاکستان کے مختلف شہروں میں اجتماعات ہو رہے ہیں لہذا اس موقع پر بالخصوص امریکہ برطانیہ، یورپ ، فار ایسٹ اور دیگر ممالک میں جہاں جہاں بھی کشمیری عوام سے یکجہتی کے لئے مظاہرے ہورہے ہیں اُن میں پاکستانی اور کشمیری بھرپور انداز میں شرکت کریں تاکہ پوری دنیا سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا ایک مشترکہ پیغام دیا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں آزادکشمیر بھر سے آئے ہوئے مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیراس وقت نو لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی میں ایک ملٹری کنٹونمنٹ کا منظر پیش کر رہا ہے اور کشمیری عوام بھارتی ظلم وبربریت کے باعث ایک سنگین صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔

لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ جس طرح ہر سال ہم 5فروری کو کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اس بار ضرورت اس چیز کی ہے کہ بڑے پیمانے پر مظاہرے اور ریلیاں منعقد کر کے مقبوضہ کشمیر کی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے اور بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔
بیرسٹر سلطان

اپنا تبصرہ بھیجیں