Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پاکستان سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین ملک ہے: وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے اس وقت موزوں ترین ملک ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اسپیشل اکنامک زونز سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے تمام اقدامات کی معینہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایات کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے اس وقت موزوں ترین ملک ہے اور صنعتوں میں بیرونی سرمایہ کاری سے برآمدات میں اضافہ ہو گا۔ صنعتوں میں بیرونی سرمایہ کاری سے روزگار بھی بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری ہو گی تو ٹیکنالوجی کی منتقلی ممکن ہو گی اور اسپیشل اکنامک زونز کا نظام پلگ اینڈ پلے ماڈل پر یقینی بنا رہے ہیں۔ اسپیشل اکنامک زونز کے بورڈ آف گورنرز اور انتظامیہ کی تقرری میرٹ پر کی جا رہی ہے۔

رشکئی، دھابےجی، بوستان اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے علاوہ ایم 3 انڈسٹریل زون پر بریفنگ بھی دی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ ایم تھری اکنامک زون میں صنعتوں کے قیام کے لیے 600 ایکڑ اراضی دی گئی ہے اور بجلی کی فراہمی کے بعد انفراسٹرکچر پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اجلاس کو سرمایہ کاری بورڈ حکام کی صنعتوں کے قیام میں آسانی کے لیے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

Exit mobile version