کنساشا: افریقی ملک کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں بجلی کی ہائی ٹینشن لائن گرنے سے 26 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کنساشا میں بجلی کی ہائی ٹینشن لائن گھروں اور بازار پر گری۔ ہلاک ہونے والوں میں 24 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد ان افراد کی ہے جو بس اڈے پر کھڑے گاڑی کا انتظار کر رہے تھے۔ یاد رہے کہ سال 2021 کے آخری دنوں میں افریقی ملک کانگو میں ایک ریسٹورینٹ میں کرسمس تقریب کے دوران دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے تھے۔
ڈیموکریٹک
ریسٹورینٹ میں خودکش بمبار نے ریسٹورینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی گارڈ نے روکا تو حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا۔
ریسٹورینٹ میں کرسمس کی مناسبت سے تقریب رکھی گئی تھی جس میں 70 سے زائد افراد شریک تھے۔ خودکش حملے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوئے تھے۔