Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مقبوضہ کشمیر میں قائد اعظم، عمران خان اور آرمی چیف کے پوسٹر چسپاں

مقبوضہ کشمیر

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں “یوم یکجہتی کشمیر” کے حوالے سے پوسٹر چسپاں کر دیئے گئے جن پر قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر بھی موجود ہے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 5 فروری کے حوالے سے پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن پر قائد اعظم محمد علی جناح، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصاویر موجود ہیں۔

مذکورہ پوسٹر سرینگر سمیت مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں چسپاں کیے گئے ہیں۔ ان پوسٹرز پر پاکستان کی عوام، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا تمام بین الاقوامی فورمز پر کشمیریوں کا مقدمہ مؤثر انداز میں پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان پوسٹروں میں بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک اپنے حق پر مبنی جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیری عوام کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 5 فروری کو ہر سال کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے۔

پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر کا دن منانے کا آغاز 1991 میں کیا گیا تھا جب پاکستان کی پوری سیاسی قیادت نے متفقہ طور پر بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا تھا۔

Exit mobile version