ٹماٹر

ٹماٹر، دالیں، دودھ، گوشت، آٹا اور لہسن سمیت 22 اشیا مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد: ٹماٹر، مرغی کا گوشت، لہسن، سرسوں کا تیل، دالیں، دودھ، دہی، آٹا، بکرے کا گوشت، کیلے اور گائے کا گوشت سمیت کل 22 اشیائے ضروریہ گزشتہ ایک ہفتے میں مہنگی ہوئی ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں مہنگائی میں 1.35 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 19.53 فیصد ہوگئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے تحت سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 21.46 فیصد پرپہنچ گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریاات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کل 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئی ہیں۔

جو اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئی ہیں ان میں ٹماٹراوسط 70 روپے94 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے ہیں جس کے بعد اوسط قیمت 149 روپے 65 پیسے فی کلوہو گئی ہے جب کہ زندہ مرغی اوسطاً 19 روپے 33 پیسے فی کلو مہنگی ہوکر 203 روپے 39 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں لہسن 17 روپے 80 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ہے جب کہ سرسوں کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 19 پیسے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں