Site icon روزنامہ کشمیر لنک

بھارتی اعتراضات مسترد, سابق صدر آزاد کشمیر امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر تعینات

بھارتی اعتراضات مسترد

بھارتی اعتراضات مسترد راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے آزادکشمیر کے سابق صدر اور سفارت کاری کے شعبے میں مہارت رکھنے والی اہم شخصیت سردار مسعود خان کو امریکا کی جانب سے پاکستان کے نئے سفیر کے طور پر سفارتی ذمے داریاں ادا کرنے کی اجازت مل گئی۔

امریکا کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر سردار مسعود خان کے کاغذات قبول کر لیے گئے۔ امریکی سینیٹر زاور بھارت کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کو مسترد کردیا گیا ہے۔کاغذات قبول کیے جانے کے بعد امریکا کے لیے پاکستان کے نئے سفیر سردار مسعود خان کا اگریما جاری کر دیا گیا۔

سردار مسعود خان کو گزشتہ برس نومبر میں امریکا کے لیے نیا سفیر نامزد کیا گیا تھا۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی امریکا میں بطور سفیر تعیناتی مسئلہ کشمیر کو امریکا سمیت عالمی برادری میں ایک نئی بلندی پر لے جا سکتی ہے

Exit mobile version