عوام

عوام کی رائے کا احترام نہیں ہو گا تو ملک نہیں چل سکتا

حیدرآباد: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام کی رائے کا احترام نہیں ہو گا تو ملک نہیں چل سکتا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے اور سیاست میں فیصلہ عوام کا ہونا چاہیے۔ عوام کی رائے کا احترام نہیں ہو گا تو ملک نہیں چل سکتا۔ حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ اورعالمی برادری سے تعلقات خراب ہیں۔ ملک زوال کا شکارہے جس کا واحد حل صاف اور شفاف انتخابات ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انتخابات کی بات کرتے ہیں تو صدارتی نظام کا شوشہ چھوڑ دیا جاتا ہے لیکن صدارتی نظام پہلے چلا نہ آئندہ چلے گا اور صرف پارلیمانی نظام چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ گیس کی تقسیم کا نظام صوبوں کے حوالے کیا جائے۔ سندھ میں گیس پیدا ہوتی ہے اور سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ بھی یہاں پر ہے۔ ن لیگ کے دور میں امن و امان بحال اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں