آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرکی صورت حال کانوٹس لے انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں 2نوجوانوں کی شہادت کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے ہندوستانی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کے بہیمانہ قتل کوبد ترین ریاستی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقہ میں جاری خونریزی پر انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔ بین الاقوامی برادری کی بے حسی کی وجہ سے ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے۔
مقبوضہ وادی میں ایک اور سیاہ دن سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے کئی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے ۔ مرد ،خواتین اور بزرگوں پر تشدد کیا جا رہا ہے نوجوانوں کو ہدف بنا کر جعلی مقابلوں میں شہید کیا جا رہا ہے اصل میں کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔