کشمیر

دنیا مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے کردار ادا کرئے،حریت کانفرنس

کل جماعتی حریت کانفرنس نے تنازعہ کشمیر کے جلد حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ، او آئی سی، یورپی یونین اور عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔

ترجمان کل جماعتی حریت کانفرنس نے سری نگر میں جاری بیان میں کہا ہے کہ امن پسند کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے حق خودارادیت کے تصور کو ایک جمہوری عمل سمجھتے ہیں جس کی ضمانت عالمی ادارے اور عالمی برادری نے دی ہے۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے مسلسل قتل و غارت کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کہا کہ تحریک آزادی کشمیرکو دبانے کی بھارتی ہٹ دھرمی سے بھارت کو کچھ حاصل نہیں ہوا بلکہ اس سے حریت پسندکشمیری عوام کے دلوں میں ہمارے شہید نوجوانوں کی عقیدت مزید بڑھ گئی ہے جنہیں مقبوضہ علاقے کے طول و عرض میں شہید کیاگیا ہے۔

ترجمان نے سرینگرمیں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداکا مقدس لہوحریت پسند کشمیریوںکے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسی تحریک کا نتیجہ ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدترین بھارتی فوجی محاصرے اور ریاستی دہشت گردی کے باوجود مزاحمتی تحریک زور و شور سے جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں